Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

چوتھے ون ڈے میں پاکستانی بالرز کی عمدہ کارکردگی، جنوبی افریقا 164 رنز پر ڈھیر

SAMAA | - Posted: Jan 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 27, 2019 | Last Updated: 2 years ago

جوہانسبرگ ون ڈے میں پاکستانی بالرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور  جنوبی افریقہ کو 164 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستانی کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی  ۔ پاکستانی بالرز نے نپی تلی بالنگ کرکے میزبانوں کو 164رنز پر ڈھیر کردیا۔

پاکستان کی طرف سے عثمان خان شنواری نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی اور شاداب خان نے 2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔ محمد عامر اور عماد وسیم  کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔

جنوبی افریقہ کے ڈی کوک صفر پر ہی پویلین کی طرف لوٹ گئے، دوسرے بڑے کھلاڑی بھی کوئی خاص اسکور نہیں بنا پائے، ڈیوڈ ملر نے 4 کے اسکور پر وکٹ گنوائی اور ہینڈرکس 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

میزبان ٹیم کی طرف سے ہاشم آملہ کے 59 اور ڈوپلیسی 57 نے مجموعی اسکور کو 164 تک پہنچایا۔

سرفراز احمد کو دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقی کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے ادا کرنے کے باعث  آئی سی سی کی جانب سے چار ون ڈے میچوں پر پابندی کا سامنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube