Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > Latest

آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر کو پری کوارٹر فائنل میں شکست

SAMAA | - Posted: Jan 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، یہ گزشتہ 16 برس میں دوسرا موقع ہے کہ فیڈرر آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے محروم رہے ہوں۔ رافیل نڈال،...

سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، دفاعی چیمپئن راجر فیڈرر پری کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، یہ گزشتہ 16 برس میں دوسرا موقع ہے کہ فیڈرر آسٹریلین اوپن کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے محروم رہے ہوں۔ رافیل نڈال، باٹسٹا ایگٹ اور فرانسز تیافوئے  فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

اتوار کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں یونانی کھلاڑی اسٹیفانوس نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اور سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-7(11-13)، 7-6(7-3)، 7-5 اور 7-6(7-5) سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

یہ اسٹیفانوس کے کیریئر کی بڑی فتح ہے ، انہوں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیڈرر گزشتہ 16 برس میں دوسری مرتبہ آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہے۔

آسٹریلین اوپن، ماریا شرا پووا کو پری کوارٹر فائنل میں شکست

عالمی نمبر دو ہسپانوی اسٹار رافیل نڈال نے جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈچ کو 6-0، 6-1 اور 7-6(7-5) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، اسپینش کھلاڑی روبرٹو باٹسٹا ایگٹ بھی پری کوارٹر فائنل کی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہے، انہوں نے کروشین کھلاڑی مرین کلچ کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

امریکن کھلاڑی فرانس تیافوئے نے گریگور دمترف کو زیر کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube