ہاکی فیڈریشن ایک اور پریشانی کا شکار

January 11, 2019

قرضوں میں گھری ہاکی فیڈریشن کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ کراچی واٹر بورڈ اور بجلی کے محکمے  نے بل کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردئیے ۔

بل بھرو ورنہ کنکشن کاٹ دئیے جائیں گے۔ عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم پر واٹر بورڈ کے 3 کروڑ 47 لاکھ روپے کے واجبات ہیں۔

کراچی الیکٹرک کے کا بھی کروڑوں روپے کا بل ہاکی فیڈریشن پر واجب الادا ہے۔ دونوں اداروں نے پی ایچ ایف کو ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کردئیے ہیں۔