اینڈی مرے نے ٹینس چھوڑنے کا عندیہ دے دیا

January 11, 2019

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے ٹینس چھوڑنے کا اعلان کردیا اور امکان ظاہر کیا کہ ومبلڈن تک کھیلنا چاہتا تھا لیکن لگتا نہیں کہ ایسا کرپاؤں گا، آسٹریلین اوپن آخری ایونٹ ہوسکتا ہے۔

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے ٹینس چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پراینڈی مرے کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ کولہے کی انجری کے باعث بہت تکلیف میں ہوں،مجھے نہیں لگتا کہ اس تکلیف کے ساتھ مزید 5 سے 6 مہینے کھیل کو جاری رکھ سکوں گا۔

تین مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپیئن اینڈی مرے تقریبا ڈیڑھ سال سے اس انجری کا شکار ہیں۔ وہ 2مرتبہ ومبلڈن اور1 مرتبہ یوایس اوپن کا ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ انھوں نے 2012 اور 2016 کے اولمپکس میں گولڈ میڈل بھی جیتا ہے۔