تیسرا ٹیسٹ، جنوبی افریقا کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

January 11, 2019

جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جوہانسبرگ میں پاکستان کو وائٹ واش سے بچنے کیلئے میچ جیتنا یا ڈرا کرنا لازمی ہے۔ پاکستان نے فہیم اشرف اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے،پاکستان 5 بالرز کے ساتھ میدان میں اتررہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیاہے۔

کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ کرتا۔ جنوبی افریقا کے قائم مقام کپتان ڈین ایلگر ہیں کیوں کہ سلواوور ریٹ کی وجہ سے کپتان فاف ڈوپلیسی پر جرمانہ اور ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے زیبر حمزہ ٹیسٹ ڈیبو کررہے ہیں۔