Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

کاکا اور فیگو پاکستان آمد پر خوش، انٹرنیشنل فٹبال نے کرکٹ کھیلی

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2019 | Last Updated: 3 years ago

عالمی شہریت یافتہ فٹبالرز کاکا اور فیگو نے پاکستان آمد کے تجربے کو خوشگوار قرار دے دیا، سماء نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین کی اسٹار فٹبالرز سے ملاقات بھی کرادی۔ فٹبال کے میدانوں اور شائقین کے دلوں پر راج کرتے برازیلین سپر اسٹار ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے لوئیس فیگو کراچی پہنچے تو...

عالمی شہریت یافتہ فٹبالرز کاکا اور فیگو نے پاکستان آمد کے تجربے کو خوشگوار قرار دے دیا، سماء نے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین کی اسٹار فٹبالرز سے ملاقات بھی کرادی۔

فٹبال کے میدانوں اور شائقین کے دلوں پر راج کرتے برازیلین سپر اسٹار ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے لوئیس فیگو کراچی پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا، مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک پیش کی گئی۔

تقریب کا آغاز ہوا تو فیگو کے ہاتھ میں فٹبال نہیں بلکہ بیٹ تھا، کاکا کی بولنگ کا انداز بھی خوب تھا، اسٹار فٹبالرز نے پاکستان آمد کے تجربے کو خوشگوار قرار دیا۔

ایونٹ میں موجود پاکستانی فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین کو آخری نشستوں پر جگہ ملی تو سماء نے معاملہ اٹھایا، اسٹار فٹبالر کاکا نے پاکستانی کپتان کو اسٹیج پر بلالیا۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے سلسلے میں ورلڈ سوکر اسٹارز کے تحت دو میچز 26 اور 29 اپریل کو ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube