Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

عامر، عماد اور شان جنوبی افریقا کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2019 | Last Updated: 3 years ago

جنوبی افريقا کيخلاف ون ڈے سيريز کيلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرديا گيا، محمد عامر اور عماد وسيم کی ٹيم ميں واپسی ہوگئی، شان مسعود کو بھی ٹیسٹ میچز میں کارکردگی کا صلہ مل گیا، جنید خان، آصف علی اور حارث سہیل جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔ جنوبی افريقا کيخلاف ون ڈے سيريز کیلئے...

جنوبی افريقا کيخلاف ون ڈے سيريز کيلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرديا گيا، محمد عامر اور عماد وسيم کی ٹيم ميں واپسی ہوگئی، شان مسعود کو بھی ٹیسٹ میچز میں کارکردگی کا صلہ مل گیا، جنید خان، آصف علی اور حارث سہیل جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے۔

جنوبی افريقا کيخلاف ون ڈے سيريز کیلئے پاکستان نے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرديا۔ ٹيسٹ سيريز ميں شاندار کارکردگی پر شان مسعود کو ایک روزہ دستے ميں جگہ دے دی گئی، عماد وسيم اور محمد عامر کی بھی ٹيم ميں واپسی ہوگئی۔

سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد سے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری واپس لے لی اب وہ صرف قیادت پر توجہ مرکوز رکھیں گے، سیریز میں ان کی جگہ محمد رضوان وکٹ کیپر ہوں گے۔

پاکستان ٹيم کے ديگر کھلاڑيوں ميں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، شعيب ملک، فہيم اشرف، حسن علی، حسين طلعت، محمد حفيظ، شاداب خان، شاہين شاہ آفريدی اور عثمان خان شنواری بھی شامل ہيں۔

پروٹیز کیخلاف ون ڈے سیریز سے جنید خان، آصف علی اور حارث سہیل ڈراپ کردیا گیا، ایک روزہ مقابلوں کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا پاکستان کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز 0-2 سے جیت چکا ہے، تیسرا میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube