Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

میسی اور سواریز اسپتال پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 5, 2019 | Last Updated: 2 years ago

معروف فٹ بالر میسی اور لوئی سواریز نے اچانک اسپتال کا دورہ کرکے بچوں کو حیران کردیا۔ اپنے سامنے اتنے بڑے ستاروں کو دیکھ کر کچھ بچے خوشی سے بلک بلک کر رو پڑے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق معروف ارجنٹائن فٹ بالر  لیونل میسی اوریورا گوئے فٹ بالر لوئی سوارئز نے بچوں کے اسپتال کا دورہ کیا اور بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کئے۔

 

بارسلونا کے اسپتال میں اس وقت بچے خوشی سے پاگل ہوگئے جب انہوں نے اپنے من پسند عظیم فٹبالرز کو اپنے سامنے دیکھا۔ اسپتال آمد پر لیونل میسی اور لوئی سواریز نے بچوں کی عیادت کی۔ اپنے پسندیدہ فٹ بالرز کو اپنے درمیان پا کر بیمار بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

میسی اور سواریز نے بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کرنے کے بعد ٹریننگ سیشنز کے لئے اسٹیڈیم چلے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube