Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > کھیل

پاکستان ٹی 20 کا بدستور بادشاہ، بابر اعظم بہترین بلے باز

SAMAA | - Posted: Dec 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago

Pic29-110
LAHORE: Oct 29 – Pakistan cricket team poses for a group photo with the trophy after defeating Sri Lanka in the third and final T20 match by 36 runs at Gaddafi Stadium. ONLINE PHOTO by Sajid Rana

ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان بدستور سرفہرست ہے، بیٹسمینوں میں بابر اعظم کا پہلا جبکہ بولرز میں  شاداب خان کا دوسرا نمبر ہے، ویسٹ انڈیز کے ایون لیوس کی 11 درجے لمبی چھلانگ نے فخر زمان کو پانچویں پوزیشن پر پہنچادیا، پاکستانی بولرز فہیم اشرف اور عماد وسیم بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز کی سیریز کے خاتمے پر ٹی 20 کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان ٹیم کی بادشاہت بدستور برقرار ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت دوسرے، انگلینڈ تیسرے، آسٹریلیا چوتھے اور جنوبی افریقا کا پانچواں نمبر ہے، چھٹی سے دسویں پوزیشن پر بالترتیب نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش ہیں۔

بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی حکمرانی اب بھی قائم ہے، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت 11 درجے ترقی پانے والے ویسٹ انڈین بلے باز ایون لیوس نے فخر زمان سے چوتھی پوزیشن چھین لی، پاکستان اوپنر ایک درجہ تنزلی کے بعد 5 ویں نمبر پر چلے گئے

دیگر بیٹسمینوں میں شعیب ملک 28 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ مارلن سموئلز کی تنزلی پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو ایک درجہ اوپر 40 ویں نمبر پر لے آئی۔

بولرز میں ٹاپ پر افغانستان کے راشد خان کا قبضہ ہے جبکہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، فہیم اشرف آٹھویں اور عماد وسیم نویں نمبر پر ہیں، ویسٹ انڈین بولر کیموپال کی ترقی کے باعث حسن علی کو ایک درجہ خسارے سے 31 ویں نمبر پر آنا پڑا جبکہ محمد عامر بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube