Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

کپتان سرفراز نے ماضی کی غلطیاں نہ دہرانے کا عزم ظاہر کردیا

SAMAA | - Posted: Dec 8, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 8, 2018 | Last Updated: 2 years ago

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور ميرحمزہ کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہيں کہ نيوزی لينڈ کے خلاف دورہ اچھا تھا مگرتيسرے ٹيسٹ ميچ کا اختتام اچھا نہيں کرسکے۔ قومي کرکٹ ٹيم کے تين کھلاڑي متحدہ عرب امارات سے کراچي پہنچ گئے۔ کپتان سرفرازاحمد نے...

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اور ميرحمزہ کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ کپتان سرفراز احمد کہتے ہيں کہ نيوزی لينڈ کے خلاف دورہ اچھا تھا مگرتيسرے ٹيسٹ ميچ کا اختتام اچھا نہيں کرسکے۔

قومي کرکٹ ٹيم کے تين کھلاڑي متحدہ عرب امارات سے کراچي پہنچ گئے۔ کپتان سرفرازاحمد نے کراچی ایئرپورٹ پرمیڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ مواقع ملنے کے باوجود میچ جیت نہ سکے،نیوزی لینڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ سیریز میں کافی چیزیں ایسی ہیں جو سیکھنے کو ملیں۔

سرفراز نے شکست کا ملبہ بلے بازوں پر ڈال دیا

کپتان نے تسلیم کیا کہ بیٹنگ میں زیادہ اسکور کرنے کی ضرورت تھی،لمبی اننگز نہ کھیلنےکےباعث میچ میں شکست ہوئی۔ سرفراز کا کہنا تھا کہ اپنی کارکردگی پر فوکس نہیں کررہا، ٹیم کی کارکردگی پر نظر ہے،اگر ٹیم جیتتی ہے تو سب کچھ بہتر ہوجاتا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سرفراز کی کپتانی مشکلات کا شکار

سرفراز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کوشش ہوگی کہ غلطیوں کو نہ دہرائیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ مجموعی طور پر دورہ اچھا رہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube