کپتان زخمی، نائب کپتان پر پابندی، پاکستان ہاکی ٹیم مشکل میں

December 6, 2018

ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو بڑا دھچکا، کپتان رضوان سینئر انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے جبکہ نائب کپتان پر بھی ایک میچ کی پابندی لگ گئی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان پر پابندی عائد اور کپتان زخمی ہوکر ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے، گرین شرٹس ٹیم عالمی مقابلے کے دوران مشکل میں پڑ گئی، ورلڈ کپ میں آگے جانا مشکل ہوگیا۔

گزشتہ روز ہونیوالے میچ میں ملائیشین کھلاڑی سے جان بوجھ کر ٹکرانے پر نائب کپتان عماد بٹ پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی، اسی میچ کے دوران کپتان رضوان سینیئر بھی انجری کا شکار ہوئے انہیں ڈاکٹرز نے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

جرمنی سے شکست اور ملائیشیا کیخلاف میچ برابر ہونے کے بعد پاکستان نے براہ راست کوارٹر فائنل میں جانے کا موقع ضائع کردیا۔

میگا ایونٹ میں پاکستان کا اگلا میچ 9 دسمبر کو ہالینڈ سے ہوگا، اگلے مرحلے میں جانے کیلئے گرین شرٹس کو بڑے مارجن سے کامیاب درکار ہے جبکہ ہار کی صورت میں پاکستان کو خالی ہاتھ واپس آنا پڑے گا۔