ابو ظہبی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کو پاکستان پر 198 رنز کی مجموعی برتری حاصل

December 6, 2018

نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن اور ہینری نیکولس کی شاندار بلے بازی کی بدولت تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستان پر 198 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔


چوتھے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 272 بنائے۔ کپتان کین ولیمسن 139 اور ہینری نیکولس 90 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ نے 26 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر چوتھے دن کھیل کا آغاز کیا۔ نائٹ واچ مین سومر ویل 4 رنز اور راس ٹیلر 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس طرح 60 کے اسکور پر کیوی ٹیم کی 4 وکٹیں گر گئیں۔

مزید پڑھیں؛ یاسرشاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 200 وکٹوں کا 82 سال پراناریکارڈ توڑدیا

اس دوران یاسر شاہ نے ٹیسٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرکے 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

چار وکٹیں گرنے کے بعد کپتان کین ولیمسن اور ہینری نکولس نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 212 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور 272 رنز تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔