یاسر شاہ عالمی ریکارڈ سے صرف ایک قدم دور

December 5, 2018

پاکستانی اسپنر یاسر شاہ عالمی اعزاز سے صرف ایک قدم دور ہیں، تیز ترین 200 وکٹوں کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک شکار چاہئے۔

یاسر شاہ تیز ترین 200 وکٹوں کا 82 سالہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے ایک قدم پیچھے ہیں، پاکستانی اسپنر نے 33 میچز میں 199 شکار کرلئے ہیں۔

یاسر کا ٹیسٹ ڈیبیو 28 برس کی عمر میں ہوا، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 7 شکار کئے، صرف 9 میچوں میں وکٹوں کی ففٹی کرنیوالے تیز ترین پاکستانی بولر بنے، 17 میچوں میں وکٹوں کی سنچری کرنیوالے ایشیا کے تیز ترین بولر قرار پائے۔

یاسر شاہ کو اب آسٹریلیوی لیگ اسپنر کلیری گریمٹ کا 36 میچوں میں 200 وکٹوں کا ورلڈ ریکارڈ توڑنے کیلئے صرف ایک شکار اور کرنا ہے، وہ یہ کارنامہ صرف 33 میچوں میں سر انجام دینے جارہے ہیں۔