Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ، ہانگ کانگ اور بنگلادیش کی ٹیمیں کراچی پہنچ گئیں

SAMAA | - Posted: Dec 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 4, 2018 | Last Updated: 2 years ago

ہانگ کانگ کی ٹیم نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم دوہا سے کراچی پہنچی ۔ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی رواں سال پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔ ایونٹ میں گروپ اے کے میچز کولمبواور گروپ بی کے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ گروپ بی میں میزبان...

ہانگ کانگ کی ٹیم نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم دوہا سے کراچی پہنچی ۔ایمرجنگ ایشیا کپ کی میزبانی رواں سال پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

ایونٹ میں گروپ اے کے میچز کولمبواور گروپ بی کے کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ گروپ بی میں میزبان پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش،ہانگ کانگ اور یو اے ای کی ٹیمیں شامل ہیں جن کے درمیان چھ میچز کراچی میں کھیلے جائے گے ۔

ان میچز کے لئے نیشنل اسٹیڈیم اور ساؤتھ اینڈ گراؤنڈ ڈی ایچ اے کا انتخاب کیا گیا ہے ۔6 دسمبر کو پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے ہوگا ۔

بنگلہ دیش کا یو اے ای سے ہوگا ۔ 7 دسمبر کو پاکستان کا میچ یو اے ای سے ہوگا ۔ بنگلہ دیش کا ہانگ کانگ سے ہوگا ۔ 9 دسمبر کو گروپ بی کے آخری دن پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کا سامنا کرے گی ۔ 9 دسمبر کو ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube