Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

ٹی 20 رینکنگ، بابر اعظم بہترین بلے باز، شاداب کا بولنگ میں دوسرا نمبر

SAMAA | - Posted: Nov 12, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 12, 2018 | Last Updated: 2 years ago

 

انٹرنيشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رينکنگ جاری کردی، بلے بازوں ميں بابر اعظم سر فہرست ہیں جبکہ شاداب کا بولرز میں دوسرا نمبر برقرار ہے، فہيم اشرف 9 درجے ترقی کرکے ٹاپ 10 میں آگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ٹی 20 رينکنگ ميں پاکستانی بلے باز بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے، بيٹسمينوں ميں آسٹريليا کے فنچ کا دوسرا، نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا تيسرا نمبر ہے، اوپنر فخر زمان پانچويں پوزيشن پر موجود ہيں، محمد حفيظ 16 درجہ ترقی کے بعد 53 ويں نمبر پر آگئے۔

مختصر ترین فارمیٹ میں افغانستان کے راشد خان بہترین بولر کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں، شاداب کا دوسرا نمبر برقرار ہے، فہيم اشرف 9 درجے ترقی کر کے ساتويں نمبر پر پہنچ گئے۔

رینکنگ کے مطابق عماد وسيم کی رينکنگ ميں 2 درجے بہتری ہوئی وہ بھی آٹھویں نمبر پر آگئے، فاسٹ بولر حسن علی 7 درجہ تنزلی کے بعد 28 ويں نمبر پر چلے گئے۔

ٹيم رينکنگ ميں پاکستان کی پہلی پوزيشن مستحکم ہوگئی، بھارت کا دوسرا، آسٹريليا کا تيسرا نمبر ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube