پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائیگا

November 9, 2018

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ایک روزہ میچز کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دوسرا ون ڈے میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔

پہلے میچ میں کیویز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو 47 رنز سے شکست دی۔ کیویز کی جانب سے یہ پاکستان کے خلاف مسلسل 12ویں کامیابی ہے۔ پہلے ون ڈے میں قومی ٹیم 267 رنز ہدف کے تعاقب میں 219 پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

 

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 266 رنز بنائے تھے، پاکستان ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ آج ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔

 

ایک روزہ میچز کی اس سیریز میں کم بیک کیلئے پاکستان کو میچ جیتنا لازمی ہے، بصورت دیگر یہ سیریز کیویز کے نام ہوجائے گی۔