نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل 12 ون ڈے میں شکست دیدی

November 7, 2018

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے ہرادیا، قومی ٹیم 267 رنز ہدف کے تعاقب میں 219 پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو مسلسل 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شکست دیدی، ابو ظبی میں کھیلے جانے والے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : راس ٹیلر اور ٹام لیتھم کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 267 رنز کا ہدف

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں 266 رنز بنائے تھے، پاکستان ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں ابتداء سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستانی اوپنر فخر زمان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو بابر اعظم اور محمد حفیظ بھی بغیر کوئی رن بنائے ٹرینٹ بولٹ کا شکار بنے، کیوی بولر نے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔

مزید جانیے : کیوی بولر کی پاکستان کیخلاف ہیٹ ٹرک

امام الحق 34 اور شعیب ملک 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شاداب خان امپائر کے غلط فیصلے کی نذر ہوگئی، انہوں نے 7 رنز بنائے۔

سرفراز احمد اور عماد وسیم نے ٹیم کو سہارا دیا اور مجموعے میں 103 رنز کا اضافہ کیا، کپتان 64 اور لیفٹ ہینڈر بیٹسمین 50 رنز بنا کر پویلین لوٹے، حسن علی 16 اور شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی بنائے آؤٹ ہوئے، گرین شرٹس ٹیم 47.2 اوورز میں 219 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات دیکھیں : راس ٹیلر کا محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اعتراض

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور لوکی فرگوسن نے 3، 3 شکار کئے، گرینڈ ہوم نے 2، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ایک روزہ مقابلوں میں یہ مسلسل 12 ویں فتح تھی، کیویز کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔