سربیا کے نوواک جوکووچ نے پیرس ماسٹرزٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ جوکووچ نے راجر فیڈرر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی۔
پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز میں بڑے کھلاڑیوں کے درمیان بڑا مقابلہ ہوا۔
نوواک جوکووچ نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں راجر فیڈرر نے سات پانچ سے میدان مارا، تیسرے سیٹ میں بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔
ٹائی بریکر پر جوکووچ کامیاب رہے جوکووچ نے میچ کو کیرئیر ٹف مقابلہ قرار دیا ۔ شکست کے بعد بھی سینتیس سالہ راجر فیڈررکا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔