ہوم   > Latest

پہلا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کا پاکستان کو بیٹنگ دینے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2018 | Last Updated: 2 years ago


پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز آج بدھ کے روز سے ابوظبی میں ہورہا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے بعد عالمی نمبرون پاکستان اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مد مقابل آرہے ہیں ۔ فارمیٹ کی تبدیلی کے ساتھ اب پاکستان کو حکمت عملی بھی بدلنا ہوگی اور جارحانہ شارٹس کھیلنا ہونگے۔

مختصر فارمیٹ کی اس سیریز میں فخرزمان، شعیب ملک اور آصف علی پاکستان کے اہم ہتھیار ہونگے جبکہ میکسویل، ڈارسی شارٹ اور فنچ سے آسٹریلیا کو امیدیں ہیں۔

متعلقہ خبر: پاکستان اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز بدھ سے شروع ہوگی

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سترہ میچز میں نو پاکستان اور سات آسٹریلیا نے جیتے ایک میچ ٹائی ہوا۔

اس سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ میچ جیتنے سے چیزیں بہتر ہو جاتی ہیں اور کوئی دباؤ نہیں، ٹی 20 سیریز کیلئے تیار ہیں اور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

اس سے پہلے ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا 1-0 سے شکست دی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube