Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > کھیل

گوادر آف روڈ ریلی نادرمگسی نے جیت لی

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2018 | Last Updated: 2 years ago

گوادر آف روڈ ریلی نادرمگسی نے جیت لی، دو سو نوے کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے سات منٹ پانچ سیکنڈ میں طے کیا، دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان نے بھي خوب مقابلہ کيا صرف سینتالیس سیکنڈ کے فرق سے رنر اپ رہے۔ گوادر آف روڈ ريلي کا آخري روز ڈرائيورز کي برق رفتاري اور مہارت نے...

گوادر آف روڈ ریلی نادرمگسی نے جیت لی، دو سو نوے کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے سات منٹ پانچ سیکنڈ میں طے کیا، دفاعی چیمپئن صاحبزادہ سلطان نے بھي خوب مقابلہ کيا صرف سینتالیس سیکنڈ کے فرق سے رنر اپ رہے۔

گوادر آف روڈ ريلي کا آخري روز ڈرائيورز کي برق رفتاري اور مہارت نے شائقین حیران کردیا، پريپيئرڈ کیٹیگری میں انتیس ریسرز نے دوسو چالیس کلومیٹر کے ٹریک پر بھرپور کوشش کی کہ کم سے کم وقت میں فنیشنگ لائن کو عبور کیا جائے۔

لگاتار دوبار ٹائٹل اپنے نام کرنے والے صاحبزادہ سلطان اور نادر مگسی کے درمیان کاٹنے کا مقابلہ رہا تاہم نادرمگسی نے دو سو نوے کلومیٹر کا فاصلہ دو گھنٹے سات منٹ پانچ سیکنڈ میں طے کر کے مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آف روڈ ریلی دیکھنے پہنچے، وزیراعلی بلوچستان نے گوادر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کوئی شرارت کی تو جواب دینا جانتے ہیں۔

ریسرز نے آف روڈ ریلی کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube