Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > کھیل

راجر فیڈرر کو ٹینس مینز سنگلز فائنل میں اپ سیٹ شکست

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2018 | Last Updated: 2 years ago

شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل میں راجر فیڈرر کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست ہوگئی، جبکہ نوویک جوکووچ اور بورنا کورک فائنل میں پہنچ گئے۔


ہفتے کو چین میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے سیمی فائنل میں شہرہ آفاق سربین اسٹار اور عالمی نمبر تین نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جرمن کھلاڑی الیگزینڈر زیوریف کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں کروشین کھلاڑی بورنا کورک نے 20 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن اور سوئس اسٹار راجر فیڈرر کو سخت مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-4 سے اپ سیٹ شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ ہی کورک نے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری جانب مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برازیلین کھلاڑی مرسیلو میلو اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار لیوکاس کیوبٹ نے آسٹرین کھلاڑی اولیور مراچ اور ان کے کروشین جوڑی دار میٹ پاوچ کو زبردست مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube