آسٹریلیاء کے خلاف ٹی 20 سیریز، محمد عامر کو ڈراپ کئے جانے کا امکان

October 11, 2018

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں فاسٹ بولر محمد عامر کو ڈراپ کئے جانے کا امکان ہے، محمد حفیظ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا جائے گا جبکہ عماد وسیم کی واپسی فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کردی گئی ۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے، ٹیم کا اعلان نیوزی لینڈ اے اور پاکستان اے ٹی 20 سیریز کے دوران کیا جائے گا۔

محمد عامر کی ٹیسٹ کے بعد ٹی 20 سے بھی چھٹٰی ہونے کا امکان ہے۔ ان کی جگہ وقاص مقصود کا نام زیر غور ہے، ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر اسپنر بلال آصف کو ٹی 20 اسکواڈ میں بھی شامل کرنے کی تجویز ہے۔

ٹی 20 میں حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان کی شمولیت کا فیصلہ اے ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا، اسکواڈ میں آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، محمد نواز اور حسن علی کی شمولیت یقینی ہے۔