سابق کپتان یونس خان بھی سرفراز احمد کی حمایت میں بول پڑے

October 11, 2018

سابق کپتان یونس خان بھی کپتان سرفراز احمد کی حمایت میں بول پڑے، کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں بہتری کی گنجائش ہے مگر ٹیم اور کپتان کو سپورٹ کرنا چاہئے۔

کراچی میں مقامی اسکول کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان پاکستان ٹیم کے حوالے سے مثبت نظر آئے، انہوں نے کہا کہ سرفراز کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، وہ دھوکا نہیں دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرفراز سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، وہ ملک کیلئے مزید ٹرافی جیت کر لائے گا، کارکردگی اوپر نیچے ہوتی ہے، کھلاڑیوں کو اپنے آپ کو منوانے کا موقع دینا ہوگا۔