احمد شہزاد کو پی ایس ایل 4 کی ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل کرلیاگیا

October 11, 2018

پی سی بی نے احمد شہزاد کو پی ایس ایل ڈرافٹنگ لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔

ترجمان پی ایس ایل کےمطابق احمدشہزاد کو پی ایس ایل4کیلئے کھلاڑیوں کے پول میں شامل کرلیا ہے۔ احمدشہزاد پر ڈوپ ٹیسٹ کیس میں4ماہ کی پابندی عائدہے۔ احمدشہزاد کی پابندی10نومبرکوختم ہوجائےگی۔

ترجمان پی ایس ایل نے واضح کیا کہ احمد شہزاد گولڈ کیٹگری کا حصہ ہوں گے۔

پی ایس ایل تھری میں احمد شہزاد ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ پی ایس ایل فور کےلیے احمد کو ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل کرنے،ریلیز کرنے یا ان کے بدلے کسی اور کھلاڑی کو لینے کافیصلہ بعد میں ہوگا۔