عاقب جاوید نے ٹیسٹ کرکٹ کی مخالفت کردی

October 10, 2018

سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے پانچ روزہ میچ ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا کوئی مستقبل نہیں، یہ جلد ختم ہوجائے گی،  پاکستان ٹیم بھی ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ٹیسٹ کرکٹ  جلد ختم ہوجائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ایک دن آئے گا کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم ہو جائے گی، 22 کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف کےعلاوہ کوئی ٹیسٹ کرکٹ نہیں دیکھتا، جن ممالک نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنی ہے وہ آپس میں طے کرکے کھیلیں۔

تاہم سابق کپتان جاوید میانداد نے عاقب کی تجویز مسترد کردی ہے اور کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ ختم نہیں ہونی چاہئے، دلچسپی ختم ہوجائے گی۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ ٹیمیں چاہیں تو ٹیسٹ کرکٹ کو اپنے کھیل سے دلچسپ بناسکتی ہیں۔