بھارت کیخلاف آئی سی سی میں ہرجانہ کیس،پاکستان کا تحریری جواب جمع

October 10, 2018

دبئی میں بھارت کیخلاف ہرجانے کیس کی سماعت میں پی سی بی نے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں تحریری جواب جمع کرادیا۔ تحریری جواب سو سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔

پی سی بی نے تحریری جواب میں موقف اختیار کیا کہ بھارتی بورڈ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی سے بھاری مالی نقصان ہوا۔ معاہدے میں بھارتی حکومت سے اجازت کی کوئی شرط نہیں تھی۔ پاک بھارت سیریز کیس کی سماعت تین اکتوبر کوختم ہوئی تھی۔

پاکستان کا بھارت پر ہرجانے کا دعویٰ، آئی سی سی میں سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ

آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی نے دونوں بورڈز کو جواب جمع کرانے کیلئےایک ہفتہ دیا تھا۔