پاکستانی ٹیسٹ آف اسپنرنے بین الاقوامی کرکٹ کوخیرباد کہہ دیا

October 10, 2018

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹرعبدالرحمن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انھوں نے کہاہےکہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی لیگزکھیلتے رہیں گے۔

آف اسپنرعبدالرحمن نے انٹرنیشنل کرکٹ کوخیرباد کہہ دیا۔ انھوں نے پی سی بی آکر اس فیصلے سے کرکٹ بورڈ حکام کو آگاہ کیا۔

عبدالرحمن نے کیرئیرمیں سپورٹ کرنے پرمصباح اورآفریدی کا شکریہ ادا کیا اور سعید اجمل کے ساتھ گزرے لمحات یاد کئے۔ عبدالرحمن نے آخری ٹیسٹ 2014 میں سری لنکا کیخلاف کھیلا تھا ۔ انہیں ٹیسٹ فارمیٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل نہ کرنے کا دکھ ہے ۔

وہ بائیس ٹیسٹ ، اکتیس ون ڈے اورآٹھ ٹی ٹوئنٹی میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔