Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

پشاور کے 12 سالہ بچے نے تیراکی میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

SAMAA | - Posted: Oct 6, 2018 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 6, 2018 | Last Updated: 3 years ago

خیبر پختونخوا کے 12 سالہ بچہ احمد علی درانی نے پاکستان میں تیراکی کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

قیوم اسٹیڈیم میں منعقدہ تیراکی کے مقابلوں کے دوران احمد درانی نے ’بیک اسٹروک‘ تیراکی کے دوران 50 میٹر کا فاصلہ صرف 37 سیکنڈز میں طے کیا۔

سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے احمد درانی نے کہا کہ مجھے تیراکی سے محبت ہے، میرے والدین اور کوچز سمیت لوگوں کی بڑی تعداد مجھے سپورٹ کرتی ہے۔

پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے تحت نیشنل بوائز ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ کا انعقاد جمعہ 5 اکتوبر کا آغاز پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں ہوا جو اتوار 7 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

اس چمپئن شپ کے دوران مختلف قسم کے 47 ایونٹس منعقد ہوں گے جن میں ملک بھر سے 200 تیراک حصہ لیں گے۔

خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی نے کہا ہے کہ احمد علی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی ہے۔

آصف اورکزئی کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube