Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > کھیل

فیڈرر اور جوکووچ پارٹنر بن گئے

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2018 | Last Updated: 2 years ago

معروف ٹینس اسٹارز فیڈرر اور جوکووچ ٹینس کے ڈبلز میں پارٹنر تو بن گئے، تاہم لیور کپ کے اہم میچ میں اسٹارز کی جوڑی بری طرح ناکام ہوئی۔

سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر اور سربیا کے نواک جوکووچ کی ڈبلز پارٹنر میں جوڑی بن گئی۔ امریکا کے شہر شکاگو میں شروع ہونے والے ’لیور کپ ‘ کے اوپننگ میچ میں سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور سربیا کے نواک جوکووچ پہلی بار ساتھ ڈبلز میں کھیلے۔

اسٹارز کی جوڑی کو 6-7، 6-3 اور 10-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں کو امریکی جیک سوک اور ساوتھ افریقی کھلاڑی کیون اینڈریسن نے شکست دی۔ ابتدا میں دونوں کو ڈبلز میں کھیلنے میں دشواری کا سامنا رہا، تاہم وہ جلد سنبھال گئے مگر جلد ہی حریف نے انہیں اپنے بہترین کھیل سے پسپا کردیا۔

دو اسٹارز کو ایک ٹیم پر دیکھنے کیلئے ٹینس کورٹ لوگوں سے کھنچا کھیچ بھرا ہوا تھا۔ لیور کپ میں یورپ کا مقابلہ ورلڈ ٹیم سے ہوا، یہ مقابلے 23 ستمبر تک جاری رہیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube