سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے مطالبہ کیا ہے کہ انضمام الحق اور باسط علی سے متعلق کیس کو بند نہ کریں بلکہ شفاف اور منصفانہ تحقیقات کروائیں۔
سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم عبدالقادر ہاتھ دھوکر پاکستان کرکٹ بورڈ کےمعاملات کے پیچھے پڑگئے، چیئرمین پی سی بی سے کھلاڑیو کی سفارش کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ انضمام الحق نے اپنے بیٹے کی سفارش کی اور جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی سے بات کی، تاہم باسط علی اور انضمام الحق کی جانب سے الزامات کی تردید کی گئی تھی۔
انضمام الحق نے گذشتہ روز چئیرمین پی سی بی سے بات کرکے اس معاملے پر اپنا مؤقف دیا، احسن مانی نے چیف سلیکٹر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جبکہ جونیئر سلیکٹر باسط علی کو بھی کلین چٹ دے دی تھی۔
احسان مانی کا انضمام الحق اور باسط علی پر مکمل اعتماد کا اظہار
عبدالقادر نے چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ انضمام الحق کی سفارش سے متعلق کیس بند نہ کیا جائے، احسان مانی منصفانہ اور شفاف تحقیقات کروائیں، کسی کو بچائیں نہ کسی کو پھنسائیں۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا ہے کہ احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ میں نئے آئے ہیں، انہیں سپورٹ کریں گے۔