ایشیا کپ میں ایک دن باقی رہ گیا

Samaa Web Desk
September 14, 2018

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کل (ہفتہ) سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے، افتتاحی میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، پاک بھارت ٹاکرا 19 ستمبر کو ہوگا۔

کون بنے گا ایشین چیمپیئن؟، براعظم کا کرکٹ کنگ بننے کیلئے سری لنکا، بنگلہ دیش،  بھارت، پاکستان، ہانگ کانگ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ایشیائی کرکٹ کی جنگ کے افتتاحی معرکے میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔

قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کیخلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 19 ستمبر کو شیڈول ہے۔