انضمام الحق کا بھتیجا ہونا میری غلطی نہیں،امام الحق

Samaa Web Desk
September 14, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کا کہنا ہے کہ وہ صرف امام الحق ہیں۔ یہ ان کی غلطی نہیں کہ وہ چیف سلیکٹرانضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔

امام الحق کا شمار پاکستان کے ابھرتےہوئے ہونہارکھلاڑیوں میں ہوتاہے۔ ایشیاء کپ کےلیے دبئی میں موجود امام الحق سے میڈیا بریفنگ کے دوران سوال ہواکہ انضمام الحق سے رشتہ داری کاکتنا فائدہ ہواتوامام الحق  صحافی کےسوال پربھڑک اٹھے۔

صحافی کو جواب دیتے ہوئے انھوں نےجارحانہ انداز اپنایااور کہاکہ رشتہ داری کے باعث بہت کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔میں صرف امام الحق ہوں،انضمام الحق کارشتہ دار ہونا میری غلطی نہیں۔

امام الحق نے اپنی پرفارمنس بھی گنوائی اور کہاکہ مجھے میڈیا کا کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نومیچز میں چار سنچریاں بناچکا ہوں۔ میڈیا کو کیسے ہینڈل کرنا ہے یہ سیکھ لیا ہے۔

امام الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہو یا ہانگ کانگ سب کیخلاف جم کر کھیلوں گا۔