پشاور: ويٹ لفٹرمريم نسيم کا بھی ڈيم فنڈ ميں عطيہ

Hira Shah
September 14, 2018

پشاور سے تعلق رکھنے والی ویٹ لفٹر مریم نسیم نے بھی ڈیم فنڈ میں رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور دیگر پاکستانیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اس مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ایک وڈیو پیغام میں مریم نسیم نے کہا ہے کہ اپنی استطاعت کے مطابق جتنا ہوسکا ڈیم فنڈ میں عطیہ کروں گی۔ ایک ہزار ڈالر دینا بعض لوگوں کے لیے مشکل ہے اس لیے ہر بندہ اپنی استطاعت کے مطابق جتنے ممکن ہوں عطیہ کردیں۔

مریم نسیم نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ اس قومی مشن میں اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ مریم نسیم آسٹریلیا ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کرچکی ہیں۔