عادل راشد اورمعین علی نے مثال قائم کردی

Samaa Web Desk
September 14, 2018
 

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کا جشن پرجوش اندازمیں منایاگیا لیکن مسلمان کھلاڑی عادل راشد اور معین علی دور رہے۔

انگلینڈ کے دومسلمان کھلاڑیوں نےدنیا داری کے ساتھ دین داری کی عمدہ مثال قائم کردی۔ بھارت کیخلاف جیت کا جشن جاری تھا لیکن مسلمان کھلاڑی دور رہے۔ اس دوران شراب کی بوتل کھلتےہی معین علی اورعادل راشد دورچلےگئے۔ تاہم گروپ فوٹو کی باری آئی تو سب ساتھ نظر آئے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کے شہرہ آفاق کرکٹرہاشم آملہ بھی اپنی شرٹ پر شراب کا اشتہار پسند نہیں کرتے ہیں۔