پاکستان کو شکست، بھارت ساف چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

September 12, 2018

ساف فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں 1-3 سے ہار گیا، فائنل میں مالدیپ اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان فٹبال ٹیم 13 سال بعد ساؤتھ ایشین فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچی، جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے تھا۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے تاہم کسی کو کامیابی نہ ملی، دوسرے ہاف میں من ویر سنگھ نے 48 اور 69 ویں منٹ میں گول کرکے بھارت کو دوہری برتری دلادی۔

پاکستان ٹیم نے بھارتی برتری ختم کرنے کی کوشش کی تاہم گرین شرٹس کو کامیابی نہیں ملی، بھارت کی جانب سے 84 ویں منٹ میں سمیت پاسی نے گول کرکے اسکور 0-3 کردیا۔

پاکستان کی جانب سے 88 ویں منٹ میں محمد علی دابوس نے واحد گول کیا، بھارتی ٹیم کی جیت کا اسکور 1-3 رہا، فائنل میں اس کا مقابلہ مالدیپ سے ہوگا۔