بیٹے کیلئے کسی سے سفارش نہیں کی، چیف سلیکٹر انضمام الحق

September 12, 2018

photo source: AFP

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹے کی سلیکشن کیلئے کسی کو سفارش نہیں کی، چیئرمین پی سی بی سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا، جونیئر سلیکٹر باسط علی نے بھی الزامات مسترد کردیئے۔

بیٹے کی سلیکشن کیلئے سفارش اور دباؤ ڈالنے کے الزام کے جواب میں چیف سلیکٹر انضمام الحق میدان میں آگئے اور الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے تو پھر مجھے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ صحیح سمت میں جارہی ہے بدنام نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سے ملاقات کر کے بات چیت کروں گا، جو بھی قصور وار ہو اسے سزا دی جانی چاہئے۔

جونیئر سلیکٹر باسط علی نے بھی الزام مسترد کردیا۔ کہتے ہیں کہ حلفیہ کہتا ہوں نہ انضمام الحق نے فون کیا نہ کسی سے کروایا۔

سابق کرکٹر عبدالقادر نے انضمام الحق پر بیٹے کی سلیکشن کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔