ورلڈکپ کی رنراپ کروشیا چھ صفر سے ہار گئی

September 12, 2018

photo source: AFP

انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں اسپین نے ورلڈ کپ کی رنراپ کروشیا کو 0-6 سے شکست دے دی۔ بیلجیئم نے آئس لینڈ کو ہرادیا، برازیل نے سلواڈور کو 0-5 سے مات دی۔

انٹرنیشنل فرینڈلی میچز میں اسپین نے ورلڈ کپ 2018ء کی رنراپ کروشیا کو آؤٹ کلاس کردیا، ہسپانوی ٹیم نے 6 گولز داغے جبکہ کروشیا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔

ساؤل نگویز، مارکو اسینسیو، لوورے کالینیچ، سرگیو راموس، روڈریگو اور اسکو نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا۔

دوسرے میچ میں بیلجیئم نے آئس لینڈ کو 0-3 سے ہرادیا، رامیلو لکاکو نے 2 جبکہ ایڈن ہیزرڈ نے ایک گول اسکور کیا۔

ایک اور میچ میں برازیل نے ایل سلواڈور کو 0-5 سے شکست دے دی، نیمار جونیئر نے چوتھے ہی منٹ میں پنالٹی پر گول داغ کر کھاتہ کھولا جبکہ رچارلیسن نے 2 گولز اسکور کئے۔ فیلیپ کوٹینہو اور مارکینوز نے ایک ایک گول اسکور کیا۔