سابق کرکٹر توصیف کے بیٹے کی شاندار بولنگ

September 12, 2018

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سلیکٹر توصیف احمد کے بیٹے ولید توصیف نے ڈومیسٹک کرکٹ میں آتے ہی دھوم مچادی، پہلے میچ میں سوئی سدرن کے 6 کھلاڑیوں کو پویلین چلتا کیا۔

توصیف احمد کے بیٹے نے ڈومیسٹک میں شاندار کارکردگی دکھائی اور ڈیبیو میچ میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

ولید توصیف کہتے ہیں کہ والد کی طرح کامیاب آف اسپنر بننے کیلئے ان کی بولنگ ویڈیوز دیکھتا ہوں، وہ ہی میرے آئیڈیل ہیں۔

توصیف احمد بھی بیٹے کی کارکردگی پر خوش ہیں، کہتے ہیں یہ لمحہ باعث فخر ہے، ابھی اسے بہت محنت کرنی ہے، کرکٹ میں فٹنس بہت ضروری ہے۔

ولید توصیف ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی ریجن کی نمائندگی کررہے ہیں۔