انگلينڈ نے اوول ٹيسٹ ميں بھارت کو شکست دے دی

Samaa Web Desk
September 12, 2018

انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ میں بھارت کو ایک سو اٹھارہ رنز سے ہرا کر سیریز چار ایک سے جیت لی۔

بھارتی ٹیم کو انگلینڈ میں عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، انگلش ٹیم نے نہ صرف اوول ٹیسٹ جیت لیا بلکہ سیریز بھی چار ایک سے نام کرلی ۔

فاسٹ بالر جمی اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ پانچ سو چونسٹھ وکٹیں لینے والے فاسٹ بالر بن گئے۔

انہوں نے آسٹریلیا کے گلین مک گرا کا پانچ سو تریستھ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا اوول ٹیسٹ ایلسٹر کک کے کرئیر کا آخری میچ تھا۔