ساف چیمپیئن شپ: سیمی فائنل میں پاکستان بھارت سے مقابلے کے لیے تیار

Samaa Web Desk
September 11, 2018

ساف چیمپیئن شپ کا سب سے بڑا مقابلہ کل بدھ کو ہوگا۔ سیمی فائنل میں پاکستان فٹبال ٹیم روایتی حریف بھارت کے مد مقابل آئیں گی۔ پانچ سال بعد دونوں ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا۔

پاکستان فٹبال ٹیم نے ساف چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھائی اور تیرہ سال بعد سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

کپتان صدام حسین کہتے ہیں کہ تیرہ سال بعد سیمی فائنل میں پہنچے ہیں، پرامید ہیں کہ میچ جیتیں گے۔

ٹیم کے کھلاڑی بھی اہم میچ کو اپنی پرفارمنس سے یادگار بنانے کے لئے تیار ہیں۔ ٹیم کے کھلاڑی محمد فہیم اور محمد ریاض کہتے ہیں کہ قوم سے دعاؤں اور سپورٹ کی ضرورت ہے، انشااللہ یہ میچ جیتیں گے۔

پاکستان نے چیمپیئن شپ کے گروپ میچز میں نیپال اور بھوٹان کو ہرایا تھا۔ جبکہ بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔