پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز: آسٹریلیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

September 11, 2018

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ ٹم پین کپتان برقرار جبکہ گلین میکسویل اور پیٹر ہینڈز کومب کو ڈراپ کردیا گیا۔

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے کینگروز نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

برینڈن ڈوگیٹ، مارنس لابس کانگھنے اور مائیکل نیسر اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ایرن فنچ، ایشٹن اگر، ٹریوس ہیڈ، جان ہالینڈ، عثمان خواجہ، ناتھن لیون، مچل مارش، شان مارش، میٹ رینشو، پیٹرسڈل اور مچل اسٹارک بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جبکہ میکسویل اور پیٹر ہینڈز کومب کو ڈراپ کردیا گیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے اکتوبر میں یو اے ای آئے گی۔ پہلا ٹیسٹ سات اور دوسرا سولہ اکتوبر سے شروع ہوگا۔