ایشیا کپ، قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

September 11, 2018

ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی پہنچ گئی۔ قومی ٹیم نے لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔

قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے ۔623 سے دبئی روانہ ہوئی۔ پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ،شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل ،شاداب خان، محمد نواز ، فہیم اشرف،جنید خان،  عثمان شنواری ، شاہین شاہ آفریدی ،شاداب خان، حسن علی ، محمد عامر شامل ہیں۔

ایشیا کپ 15 سے 28ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلاجائے گا، ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔

قبل ازیں لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں ر وایتی حریف کے خلاف میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ایشیا کپ سے پاکستانی ٹیم کے لئے ورلڈکپ کے سفر کا آغاز ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں تجربہ کار آل راونڈر محمد حفیظ کی ضرورت ہے اور وہ ہمارے پاکستان کے ورلڈ کپ پلان کا حصہ ہیں، جہاں بھی ضرورت ہوئی، ان کو شامل کریں گے۔ امید ہے محمد حفیظ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔