پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے ایلسٹر کک کی آخری ٹیسٹ میں بھی سنچری

September 10, 2018

سنہرے کیرئیر کا یادگار اختتام، پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے انگلش بلے باز ایلسٹر کُک نے کیرئیر کے آخری ٹیسٹ میں بھی سیکڑاں جڑ دیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ایلسٹر کک نے کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بنالیا، انہوں نے اوول میں بھارت کیخلاف سنچری جڑ دی، کک نے اپنے کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری بنائی تھی۔

ٹیسٹ کیریئر کے پہلے اور آخری میچ میں سنچری بنانے والے ایلسٹر کک پانچویں کرکٹر ہیں، وہ 147 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کک نے اوول ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کر رکھا ہے۔