ہمارے پاس میچ ونر بولرز ہیں، کپتان سرفراز

September 10, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت سمیت کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، تمام ٹیموں سے سخت مقابلہ ہوگا۔ ہمارے پاس میچ ونر بولرز ہیں۔

ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا۔ ایشیا کپ کیلئے کیسی تیاری کی اور ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی کپتان سرفراز احمد نے بتادیا۔

کپتان سرفراز کہتے ہیں کہ اسپنرز کا رول اہم ہوگا کوشش کریں گے کہ ٹارگٹ کو حاصل کریں، بیٹنگ باولنگ اور فیلڈنگ کو بہتر بنائیں، سب ٹیموں نے اسکواڈ اناونس کیے ہیں جیت کے لیے پوری کوشش کرنا ہوگی۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ہی ورلڈ کپ کی تیاری کا آغاز ہے ۔ محمد حفیظ سمیت کسی بھی کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرسکتے ہیں۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ دبئی کی کنڈیشن گرم ہے۔ رات کو بیٹسمینوں کو کھیلتے ہوئے مشکل ہوگی اس لیے کوشش ہوگی کہ ٹاس جیتیں اور بڑا اسکور کرکے اس کو ڈیفنڈ کریں۔

ایشیا کپ پندرہ ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم آج شب دبئی روانہ ہوگی۔