شاہد آفریدی کی تنقید، صادق محمد کا کرارا جواب

September 10, 2018

شاہد آفریدی نسوار کے بعد ایک اور تنازع میں الجھ گئے، سینئرز پر تنقید کی تو صادق محمد نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ آفریدی کو سینئرز کا احترام کرنا چاہئے۔

شاہد آفریدی ایک اور تنازع میں الجھ گئے، انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے منیجر صادق محمد پر تنقید کردی، کہا صادق محمد کی عمر دعاؤں کی ہے، منیجر کسی اور کو بنانا چاہئے تھا۔

صادق محمد نے بھی شاہد آفریدی کو کرارا جواب دیا، سینئرز کی عزت کرنے کا مشورہ دے دیا، بولے کہ بڑوں سے کس طرح بات کی جاتی ہے، شاہد آفریدی کو پتہ ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم جب سیمی فائنل یا فائنل کھیلے گی وہی میرا جواب ہوگا۔

شاہد آفریدی پہلے بھی اپنی زبان کے باعث کئی تنازعات میں الجھ چکے ہیں، جاوید میانداد سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی ان کی تلخ کلامی ہوچکی ہے جبکہ صحافیوں کے ساتھ بھی وہ کئی بار بدتمیزی کرچکے ہیں۔