ورلڈ چیمپیئن شپ: جاپانی ایتھلیٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گی

Samaa Web Desk
September 10, 2018

ورلڈ چیمپیئن شپ میں جاپانی ایتھلیٹ آمنہ ٹوئیڈا پاکستان کی نمائندگی کرینگی۔ پاکستانی نژاد آمنہ ستاون کے جی میں جوڈو فائٹ لڑیں گی۔

آذربائیجان میں ہونیوالی ورلڈ چیمپیئن شپ میں جاپانی ایتھلیٹ آمنہ ٹوئیڈا سمیت چار جوڈو فائٹرز پاکستانی میڈلز کی امیدوار ہیں۔

آمنہ ٹوئیڈا پہلی فائٹ بائیس ستمبر کو لڑیں گی۔ آمنہ ٹوئیڈا کے والد پاکستانی اور والدہ جاپانی ہیں۔ آمنہ جاپان کے نیشنل ایونٹس میں درجنوں میڈلز جیت چکی ہیں۔

 
 
 

ضرور دیکھئے