جوکووچ نے یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

Samaa Web Desk
September 10, 2018

photo source: Reuters

سربیا کے نوواک جوکووچ نے ارجنٹائن کے ڈیل پورٹرو کو شکست دیکر تیسری مرتبہ یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

یو ایس اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے ارجنٹائن کے مارٹن ڈیل پوٹرو کی ایک نہ چلنے دی۔ جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ ہوا۔ جوکووچ نے ٹائی بریکر پر سات چھ سے فتح سمیٹی۔

تیسرا اور فائنل سیٹ بھی چھ تین سے جوکووچ کے نام رہا۔ سربین اسٹار نے تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

جوکووچ کا مجموعی طور پر یہ چودہواں گرینڈ سلم ٹائٹل ہے۔ نوواک جوکووچ نے امریکا کے پیٹ سیمپراس کے چودہ گرینڈ سلم کا ریکارڈ برابرکردیا۔