ایشیاء کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ ختم

Samaa Web Desk
September 9, 2018
 

لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں ایشیاء کپ کی تیاریاں اختتام پذیر ہوگئیں۔ قومی ٹیم کاتربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔

لاہور میں اتوار کوبارش کےباعث آخری روزکھلاڑیوں نےاکیڈمی میں انڈورٹریننگ کی۔ کیمپ ختم ہونےکے بعد کھلاڑی گھروں کو روانہ ہوگئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کل دوبارہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکٹھےہوںگے۔

ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کل بروز پیر پاکستان کی تیاریوں سےمتعلق پریس کانفرنس کریںگے۔ قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے کل بروز پیر متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔