شاہدآفريدی نے نسوار کے فوائد بتاديئے

Samaa Web Desk
September 9, 2018

بوم بوم شاہد آفریدی نے جی ایچ کیو کی تقریب میں نسوار لگانے کے سوال پر انوکھی وضاحت پیش کر دی ۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا پاکستان کی تقریب تھی مہمانوں میں شاہدخان آفریدی بھی شامل تھے، کیمرا جیسے ہی آفریدی کی طرف گھوما تو منظر عجیب و غریب تھا۔

آفریدی نظریں بچا کر چپُکے سے چُٹکی بھر کر منہ میں کچھ ڈالتے دیکھے گئے ویڈیو فورا ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

لالا نے اس حرکت کے سوال پر جواباً جیب میں ہاتھ ڈالا نسوار نکال کر دکھائی، گُھماتے پھراتے رہے لیکن مانا نہیں کہ یہ نسوار ہی ہے۔

شاہد آفریدی نے نسوار کے فائدے گنوائے، جیب سے نسوار کی پُڑی نکال کر صحافیوں سے بولے کہ سونگھ لو اس میں تو لونگ اور سونف کی خوشبو آتی ہے۔