شاہد آفریدی نے مبینہ نسوار کھانےپر وضاحت دےدی

September 8, 2018

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے جی ایچ کیو میں تقریب کے دوران منہ میں مبینہ نسوار رکھنے کے معاملے پروضاحت دے دی۔

کراچی میں شاہد آفریدی سے سوال کیاگیا کہ دو روز قبل جی ایچ کیو میں تقریب کے دوران آپ نے منہ میں کیا رکھا تھا تو اس پر شاہد آفریدی نے بتایاکہ یہ میں اپنے ساتھ رکھتا ہوں اور صحافی بھی اس کو استعمال کرسکتےہیں۔ انھوں نے بتایاکہ اس میں لونگ اور سونف کی خوشبو کا مزہ شامل ہے۔

انھوں نے صحافی کو اپنے ہاتھ سے وہ ٹافی نما چیز بھی کھلائی ۔